پونے ،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کو کرارا جواب دیا ہے۔ پیٹرسن آج کل آئی پی ایل میں کمنٹری کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں پیٹرسن آج پونے کے بلے باز منوج تیواری سے بات چیت کر رہے تھے تبھی کمنٹری کر رہے پیٹرسن نے منوج سے کہا کہ وہ دھونی کو بتائیں کہ پیٹرسن ان سے بہتر گولفر ہیں۔ اس میں یہ صاف نظر آ رہا تھا کہ پیٹرسن دھونی کا مذاق اڑانا چاہتے تھے پر جب تیواری نے دھونی کو یہ بات بتائی تو سابق کپتان کے جواب سے پیٹرسن ہی ہنسی کا کردار بن گئے۔ دھونی نے کہا کہ پیٹرسن میرا پہلا ٹیسٹ وکٹ ہے۔ دراصل دھونی نے انگلینڈ کے خلاف سال 2011 میں ٹسٹ سیریز کے دوران بولنگ کرتے ہوئے پیٹرسن کو آؤٹ کیا تھا۔